• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی آج آباد انٹرنیشنل ایکسپو کاافتتاح کرینگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کی 3 روزہ فورتھ" انٹرنیشنل ایکسپو 2017 " کا آغازآج(12 اگست ) کراچی ایکسپو سینٹر میں ہورہا ہے۔ نمائش کا افتتاح وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کریں گے جبکہ گورنر سندھ محمد زبیر،اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، وزیر بلدیات جام خان شورو، وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ سمیت بڑی تعداد میں بلڈرز اور ڈیولپرز اور دیگر افراد شرکت کریں گے۔تعمیرات کے اس میگا ایونٹ میں مقامی اور 23 ممالک کی 155 کمپنیاں ہزاروں تعمیراتی مصنوعات،ٹیکنالوجیزاور جدید کنسٹرکشن مشینریزپیش کریں گی جن میں کنسٹرکشن ٹولز،میٹل،اسٹیل،کنکریٹ،سیمنٹ،کنسٹرکشن مشینریزو ایکوپمنٹس،بلڈنگ انفارمیشن اینڈ ماڈلنگ،اسمارٹ بلڈنگ اینڈ آٹومیشن،کچن،باتھ رومز،فلورنگ ،سیلنگ،لائٹنگ اور دیگر شامل ہیں۔ میگا ایونٹ میں 5 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے جن میں پاکستان سمیت پوری دنیا سے آرکیٹیکٹس،سول انجینئرز، ڈیزائنرز، ڈیولپرز، بلڈرز، کنٹریکٹرز، پراپرٹی منیجرز اور تعمیراتی ایسوسی ایشنوں کے نامور ممبران شامل ہیں۔ آباد ایکسپو کے دوران 13 اگست کو ایک سیمینار بھی منعقد کیا جائے گا ۔آباد کے چیئرمین محسن شیخانی نے کہا کہ ایکسپو کے انعقاد سے نہ صرف بیرونی سرمایہ پاکستان آئے گا بلکہ پاکستان بالخصوص کراچی کے انفرا اسٹرکچر کو ترقی بھی ملے گی۔

تازہ ترین