• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نازیہ حسن آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ

برصغیر میں پاپ میوزک متعارف کرانے والی پاکستان کی پہلی پاپ سنگرنازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے17برس بیت گئےلیکن وہ آج بھی اپنی خوبصورت آواز اور گیتوں کی بدولت اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

نازیہ کو اصل شہرت 80 کی دہائی میں ملی جب انہوں نے پندرہ سال کی عمر میں ہندوستانی فلم ’قربانی‘ کے لیے ’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے‘ گانا گایا تھا ، اس کے بعد وہ کامیابی کی ایک کے بعد ایک سیڑھی طے کرتی گئیں۔

نازیہ حسن نے اپنے کیرئیر میں مجموعی طور پر20 سے زائد میوزک ایوارڈ حاصل كئے جن میں بالی ووڈ كا سب سے بڑا فلم فیئر ایوارڈ بھی شامل ہے۔

میوزک كکی دنیا میں لاتعداد خدمات كکے نتیجے میں حکومت پاکستان نے نازیہ حسن كو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ’پرائڈ آف پرفارمنس‘ سے بھی نوازا۔

پاپ سنگرگلوکارہ کا انتقال 35 برس کی عمر میں کینسر کی وجہ سے ہوا اور 13 اگست 2000 کو لندن کے اسپتال میں یہ خوبصورت آواز ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگئی۔

نازیہ کے مدھر گیت آج بھی کانوں میں رس گھول رہے ہیں ۔

تازہ ترین