• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش کے ساحل پر ذہین اور بہادر ملاحوں نےاپنی جان بھی بچائی اور کشتی بھی،اوسان پر ایسے قابو رکھا کہ دیکھنے والے بھی ان کی ذہانت اور بہادری کے معترف ہو گئے۔

زیر نظر وڈیو میں دو ملاح ساحل پر کھڑی اپنی کشتی میں سوار تھے اوراس میں سامان لادھنے کی تیاری کر رہے تھے کہ اچانک ایک بڑی جہاز نما کشتی عین اسی جگہ ساحل پرلنگر انداز ہونے کیلئے آپہنچی۔

دونوں ملاح مشکل گھڑی میں سامنے آتی مصیبت کو دیکھ کر بالکل نہیں گھبرائے اور اپنے اوسان کو مکمل طور پر قابو میں رکھا ،نہ صرف اپنی جانوں کو بچایا بلکہ اپنی کشتی کو بھی ٹوٹنے اور اسے مکمل تباہی سے بچالیا۔

اس واقعے کو کسی ایڈونچرسٹ نے اپنے موبائل کیمرے میں محفوظ کرلیا اوراسےسوشل میڈیا پر شیئر کیا،انٹرنیٹ پر یہ وڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

ویڈیو دیکھ کر آپ بھی بنگلہ دیش سےتعلق رکھنے ان دونوں ملاحوں کی ذہانت اور بہادری کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔

تازہ ترین