• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپرہائی وے پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک

In A Super Highway Police Contingent A 3 Robberyleyari Made Bomber Killed A Child

کراچی کے علاقے سپرہائی وے انڈسٹریل ایر یامیں مبینہ پولیس مقابلے میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے 3 ڈاکو مارے گئے۔شیرشاہ سے 6 ملزمان گرفتار، جبکہ لیاری سنگولین دستی بم حملےمیں ایک بچے کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔

کراچی سپر ہائی وے کے جنجال گوٹھ کے قریب پولیس کا اسٹریٹ کرائم میں ملوث گینگ سےکے ساتھ مبینہ مقابلہ ہوا جس میں 3 ملزمان ہلاک کر دیئے گئے ۔

پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ڈاکو مویشی منڈی آنے جانے والے شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔۔پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے تینوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔مقابلے میں پولیس موبائل پر بھِی گولیاں لگی ہیں۔

ہلاک ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی جبکہ کورنگی زمان ٹاون میں بھی پولیس نے دو ملزمان سےمبینہ مقابلےکے بعد ایک ملزم کو ہلاک کردیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

پولیس نے ہلاک ڈاکو سے اسلحہ اور کیش برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔لانڈھی داود چورنگی کے قریب نامعلوم سمیت سے چلنے والی گولی سے 45 سالہ امینہ بی بی زخمی ہوگئی جسے طبعی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔۔ جبکہ کیماڑی میں پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔

لیاری سنگو لین میں گینگ وار ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ کمسن بچی سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ تھانے کی حددو لیاری سنگولین مولا مدد کے قریب ہفتہ کی شب موٹر سائیکل سوار ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکا کی اطلاع ملتے ہی پولیس، رینجر ز اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔

دھماکے کے نتیجے میں کمسن بچی سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے جنھیں سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں انکی شناخت 6 سالہ زہرا دختر اکرم، 40 سالہ فاروق ولد حبیب اللہ، 10 اریان ولد محمد عزیز ، 50 سالہ اعجاز ولد شیر محمد اور 25 سالہ لقمان ولد عثمان کے ناموں سے ہوئی ۔

بعد ازاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اریان چل بسا۔ پولیس کے مطابق جس گلی میں دھماکہ کیا گیا وہیں عزیر بلوچ کی والدہ کا بھی مکان ہے اور جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد وہیں کے رہنے والے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ دستی بم حملہ لیاری گینگ وار کے ملزمان نے کیا ہے جو منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

تازہ ترین