• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر کوٹ : جبری مشقت لینے والے افراد کیخلاف کارروائی کی اپیل

عمرکوٹ (نامہ نگار ) عمرکوٹ پریس کلب کے سامنے گوٹھ کچولی کے رہنے والے شہمیر بجیر نے اپنے بیوی بچوں سمیت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے نوجوان لڑکے جمشید کو بااثر افراد  اغوا کرکے دوسال تک یرغمال بنانے کے بعد جبری مشقت کراتے رہے موقع ملنے پر چوری چھپے مغوی لڑکا ہمارے پاس پہنچ گیا ہم نے پولیس تھانہ عمرکوٹ میں مقدمہ درج کرانے کی کوشش کی مگر عمرکوٹ پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا جبکہ ملزموں کے تشدد سے میرے بچے جمشید کی ایک ٹانگ ناکارہ ہو گئی وہ معذور ہوگیا ہے پھر ڈسٹرکٹ سیشن جج عمرکوٹ کے تحت عمرکوٹ پولیس کے سٹی تھانے پر میرے لڑکے کو یرغمال بنانے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی مگر کافی عرصہ گذرنے کے باوجود عمرکوٹ سٹی پولیس کا ایس ایچ او ملزمان کو گرفتار نہیں کررہا جبکہ ملزمان  مجھے اور میرے بچوں کو اغوا کرانے اور قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھے انصاف دلوانے کیلئے اس معاملے کاازخود نوٹس لیکر فوری کارروائی کرائیں تاکہ مجھے اور میرے فیملی کو تحفظ مل سکے۔

تازہ ترین