• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر کیلئے اوورسیز کمیونٹی نے اہم کردار ادا کیا، سعید مغل

برمنگھم (پ ر)مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع نہیں بلکہ ڈیڑھ کروڑ انسانوں کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ برصغیر میں پائیدار امن اس وقت تک ممکن نہیں جب تک اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ شام مقامی ریسٹورنٹ میں سابق مشیر حکومت ریاست جموں و کشمیر و ممبر آف برٹش ایمپائر محمد سعید مغل نے اسلام آباد سے آئے ہوئے ڈاکٹر ضیاء کے استقبالیہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے تارکین وطن پاکستانیوں اور کشمیریوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان کی مضبوطی اور مستحکم ہونا آزادی کی کشمیر کی ضمانت ہے۔پاکستان میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی سے مسئلہ کشمیر حل کی جانب بڑھے گا۔ پاکستان حکمرانی اپنے اقتدار اور مفاد کی لڑائی میں جنگ لڑ رہے ہیں۔ جس سے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جنگ لڑنے والوں کو نقصان ہوا ہے۔ موجودہ حالت میں تمام تر توجہ مقبوضہ کشمیر کی تحریک پر توجہ دینی چاہیے۔ پاکستان کی مضبوطی اور مستحکم ہونا کشمیریوں کی آزادی کو تقویت ملے گی۔

تازہ ترین