• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور ینگسٹرز انجنیئر گرو پ کے تحت نوجوان انجنیئرز کا میلہ

خیرپور(بیورو رپورٹ) خیرپور ینگسٹرز انجینئر گروپ کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو انجینئرنگ کیمپس میں نوجوان انجینئرز کا میلہ منعقد ہوا جس کا اہتمام گر وپ کے رہنماؤں شعیب احمد دایو اور شاکر علی سومرو نے کیا۔ میلے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو انجینئرنگ کیمپس کے تمام شعبوں کے سیکڑوں طلبہ و طالبات نے شرکت کی، میلے کی تقریب میں کئی قراردادیں منظور کی گئیں جن میں ملک کی تمام انجینئرنگ یونیورسٹیو ں کا جدید ترین نصاب بنانے ،تمام  انجینئرنگ شعبوں میں لائبریریاں قائم کرنے ،انجینئرنگ اداروں میں بین الاقوامی معیارکی پڑھائی کے انتظامات کرنے، انجینئرنگ کی ڈگریاں حاصل کرنے والے تمام انجینئرز کو فوری سرکاری نوکریاں دینے ،طلبہ و طالبات کا سیاست سے توجہ ہٹانے کی حکمت عملی تیار کرنے اورتعلیمی اداروں  سے منفی سیاست کا خاتمہ کرنے سمیت کئی قراردادیں منظور کر لی گئیں۔

شاکر علی سومرو اور شعیب احمد دایو نے میلہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ وقت کی ضرور ت کے تحت انہوں نے ینگسٹرز انجینئر گر وپ بنایا ہے وہ انجینئرنگ یونیورسٹیوں اور انجینئرنگ کالجوں کے مسائل حل کرنے کیلئے میدان میں آئے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تعلیمی اداروں میں امن قائم ہوطلبہ سیاست کی بجائے تعلیم کی طرف توجہ دیں اور اپنے مستقبل کو سنہرا بنائیں۔

تازہ ترین