• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ایسے طلبہ وطالبات جو سالانہ و ضمنی امتحانات برائے سال2015، 2016اور 2017جماعت نہم سائنس وجنرل گروپ (ریگولر) میں شریک ہوئے مگر اپنے انرولمنٹ فارم جمع نہیں کرواسکے ہیں جس کی وجہ سے ان کے امتحانی نتائج رکے ہوئے ہیں اس لئے ان کو انرولمنٹ فارم جمع کروانے کا خصوصی موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ ایسے امیدوار اپنے انرولمنٹ فارم لیٹ فیس کے ساتھ یکم ستمبر 2017سے آخری تاریخ آنے تک جمع کروا سکتے ہیں۔

تازہ ترین