• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ ہو بھی جائے تو رفح پر حملے سے نہیں رُکیں گے، نیتن یاہو

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

رفح میں فوجی آپریشن نہ کرنے کے عالمی دباؤ کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی جاری ہے۔ 

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ ہو بھی جائے تو رفح پر حملے سے نہیں رُکیں گے۔ تمام مقاصد حاصل کیے بغیر جنگ روکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ 

انکا کہنا تھا کہ ہم رفح میں جائیں گے اور حماس کی بٹالین کو ختم کریں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا معاہدہ ہو یا نہ ہو ہم مکمل فتح حاصل کرنے رفح ضرور جائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید