• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشام کو دورہ پاکستان کے لیے 1لاکھ ڈالرز کی پیشکش

Nzs James Neesham Likely To Feature In World Xi Squad

ورلڈالیون کےلیےنیوزی لینڈ کےجیمزنیشام کانام بھی سامنےآگیا،نیشام کودورہ پاکستان کےلیے1لاکھ ڈالرزکی پیشکش کی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق ورلڈ الیون میں شمولیت کے لیے تین کرکٹرز سے رابطہ کیا گیا تھا جن میں جیمز نیشام، ڈینئل ویٹوری اور گرانٹ ایلیٹ شامل ہیں۔

میڈیا کے مطابق نیشام سے معاملات طے پاچکے ہیں، اُن کو بورڈ سے این او سی درکار ہے۔کیوی کرکٹر کو دورہ پاکستان کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی پیشکش کی گئی ہے۔

نیوزی لینڈکے سابق کپتان ڈینیئل ویٹوری سے بھی رابطہ کیا گیا تھا مگر اُنہوں نے ورلڈ الیون میں شمولیت سے انکار کردیا ۔

اس کے علاوہ آل راؤنڈر گرانٹ ایلیٹ کو بھی پیشکش کی گئی ہے لیکن اُنہوں نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

تازہ ترین