• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 16 دکانوں کے تالے کاٹ کر چوری کی واردات

Robbery In 16 Shops In Karachi

کراچی کے علاقے قیوم آباد سیکٹر بی میں گزشتہ رات نامعلوم ملزمان 16 دکانوں کے تالے کاٹ کر دکانوں میں رکھی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ملزمان لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوئے ۔

ملزمان نے دکانوں کے تالے کاٹے اور کٹے ہوئے تالوں کو نالے میں پھینک دیا۔ صبح جب دکاندار دکانیں کھولنے پہنچے تو ٹوٹے ہوئے تالے دیکھ کر رینجرز کو طلب کرلیا۔

دکانداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان لاکھوں روپے کی رقم لوٹ کر لے گئے۔ لوٹی جانے والی دکانوں میں کاسمیٹک ، گارمنٹس، جوتے اور بر تنوں کی دکانیں شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان تمام دکانوں سے رقم چوری کرکے فرار ہوئے ہیں۔تاہم چوری ہونے والی رقم کا ابھی تک درست اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔

 

تازہ ترین