• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اککیس سرکاری کالجوں،ہائر سیکنڈری اسکولوں کے نتائج 10 فیصد سے بھی کم

کراچی (سید محمد عسکری / اسٹاف رپورٹر) انٹر پری میڈیکل کے نتائج نے سرکاری کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کی کارکردگی کی قلعی کھول دی ہے۔ محکمہ تعلیم میں دو سیکریٹری تعلیم اسکول اور ہائر ایجوکیشن بنانے اور اربوں روپے کا بجٹ خرچ، بایو میٹرک کا ڈرامہ رچانے کے باوجود21 سرکاری کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے نتائج 10 فیصد سے بھی کم رہے جبکہ ان میں 10 ایسے بھی کالجز ہیں جہاں ایک امیدوار بھی کامیاب نہیں ہوسکا۔ مجموعی طور پر 45 کالجوں اور ہائرسیکنڈری اسکولوں کے نتائج 10 فیصد سے کم رہے جن میں گورنمنٹ کالج فار ویمن چاند بی بی روڈ، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول لانڈھی نمبر 1، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج سرجانی ٹائون، گورنمنٹ گرلز کالج لیاقت آباد، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول مراد میمن گوٹھ، گورنمنٹ ڈگری کالج جنگل شاہ کیماڑی، ممتاز گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول، گورنمنٹ گرلز کالج میٹروول سائٹ، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بفرزون، گورنمنٹ ڈگری سائنس/کامرس کالج ملیر سعودآباد، گورنمنٹ گرلز ڈگری سائنس/ آرٹس کالج اورنگی ٹائون، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج کے ایم سی اسٹور نشتر روڈ، پاکستان شپ اونر گورنمنٹ کالج، گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز نارتھ کراچی، گورنمنٹ ڈگری بوائز سائنس/ آرٹس/ کامرس نیوکراچی، گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج لیاری، این جے وی گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول (سندھی میڈیم) گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج آصف آباد، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج شاہنواز شر گوٹھ، گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج اورنگی ٹائون۔ جن کالجز کے نتائج صفر فیصد رہے ان میں گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج بلدیہ ٹائون، ایم ڈبلیو انٹر کالج، گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول ’’کے‘‘ ایریا کورنگی، اقراء انٹرمیڈیٹ کالج فار بوائز اینڈ گرلز شاہ فیصل کالونی، شہباز کالج نارتھ کراچی، سائوتھ سٹی انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی، جوہر ڈگری کالج سائنس، کامرس اینڈ آرٹس، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج پاک کالونی، نیو فائزہ انٹرمیڈیٹ کالج کورنگی کریک، طارق بن زیاد کالج شاہ فیصل کالونی، پبلک ہائر سیکنڈری اسکول نارتھ کراچی، دی ایجوکیشن حب (انٹرمیڈیٹ)، ٹرومین اسکول سسٹم (انٹرمیڈیٹ) ، جامعہ ملیہ گورنمنٹ کالج (صبح)، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اورنگی ٹائون، النور ڈگری کالج آف کمپیوٹر سائنس، پاکستان اسٹیل شاہ لطیف انٹر کالج، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج ابراہیم حیدری، غزالی گرامر ہائر سیکنڈری اسکول، علامہ اقبال گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول سہراب گوٹھ، ماڈل کالج فار گرلز، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج شمس پیر بابا بھٹ، غازی محمد بن قاسم گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول، مریم ہائر سیکنڈری اسکول اعظم ٹائون شامل ہیں
تازہ ترین