• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھندو میں دیرینہ دشمنی کا خاتمہ‘ فریقین شیر وشکر ہوگئے

پشاور ( نیوز ڈیسک ) پشاور کے نواحی علاقہ پھندو میں 2 فریقوں میں خونی دشمنی کا خاتمہ ہوگیا ‘ جرگہ میں فریقوں نے بغلگیر ہوکر عداوت ختم کرنے کا اعلان کیا ‘ واقعات کے مطابق معمولی تنازعہ پر فریق اول افضل خان کا بھائی قتل ہوا جس کی دعویداری فریق دوم یوسف خان پر کی گئی اس کے بعد دشمنی کا سلسلہ شروع ہوگیا ‘ اس دشمنی سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی فریقین میں راضی نامہ کیلئے علاقے کے مشران مولانا محمد سجاد‘ نورالامین سدوزئی ‘ خوشحال خان ‘ عباد خان ‘ لونگین خان اور سابق ناظم اسلام الدین کی کوششوں سے فریقین صلح کیلئے تیار ہوگئے گزشتہ روز ممتاز عالم دین مولانا مفتی رحیم داد اور مولانا محمد سجاد کی موجودگی میں فریقین نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر تمام رنجشیں بھلانے اور آئندہ بھی کی طرح رہنے کا عزم کیا ۔
تازہ ترین