یوں تو خطروں سے کھیلنا اور کچھ منفرد کر دکھانا نوجوانوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے لیکن بعض ایڈنچر کے شوقین افراد کرتب بازی کیلئے خطرناک راستوں کا سفر بھی باآسانی کرلیتے ہیں اوراپنی زندگی خطرے میں ڈال کرایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔
ویڈیو میں نظر آنے والے اس چینی نوجوان کو ہی دیکھ لیں جو کرتب بازی کیلئے سیکڑوں فٹ بلند عمارت کے بالکل سر پر پہنچ گیا ہے۔

ایڈونچر کے شوقین نوجوان نے بلندو بالا عمارت کے کنارے پر لٹک کر نہ صرف پُل اَپس کا خطرناک مظاہرہ کیا بلکہ ایک ہاتھ سے لٹکنے ک خطرناک مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والوں کی سانسیں تھم گئیں۔
واضح رہے اس خطرناک کرتب بازی کے دوران نوجوان کی جان بھی جا سکتی تھی اسلئے شوق اپنی جگہ لیکن احتیاط کا دامن کبھی ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔