• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں دنیا کامعمر ترین پانڈا باسی37سال کی عمر میں چل بساجس کی موت کی خبر نے چینی شہریوں سمیت سب کو افسردہ کردیاہے۔

31 سالہ عمر پانے والے معمر ترین پانڈے پان پان کی موت کے بعد باسی نامی اس پانڈے کا نام دنیا میں سب سے لمبی عمر پانے والے پانڈے کے طور پر ریکارڈ بک میں شامل کیا گیا تھا۔

حال ہی میں 'باسی کی 37ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی، اس موقع پر انتظامیہ نے پانڈے کی مزیدار کیک اور پھلوں سے تواضح بھی کی تھی۔

واضح رہے یہ پانڈانومبر 1980میں چین کے چڑیا گھر میں پیدا ہوا تھا اور یہ دنیا کا پہلا پانڈا تھا جس کی آنکھوں کی سرجری بھی کی جاچکی ہے۔

 

 

تازہ ترین