• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل3 میں بڑے غیر ملکی اسٹارز کی شرکت مشکل

Big Foreign Star Participation In Psl3 Is Difficult

پاکستا ن سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں جن غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست سامنے آرہی ہے اس میں کوئی بڑا اور نمایاں کھلاڑی نہیں ہے۔

پی ایس ایل کئے تیسرے ایڈیشن کے لیے جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہر اور افغانستا ن کے لیگ اسپنر راشد خان کو پلاٹینم کٹیگری میں رکھا گیاہے۔ زیادہ تر وہی غیر ملکی کھلاڑی ہوں گےجو پچھلے سال شریک ہوئے تھےجبکہ نئی فہرست فرنچائز کو بھیج دی گئی ہے۔

 فروری میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے کسی کھلاڑی کی شرکت کا امکان نہیں ہےجبکہ اگلے سال پی ایس ایل 3میں نئی ٹیمملتان سلطان حصہ لے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ30 ستمبر تک گذشتہ سال کے20 کھلاڑیوں کی فہرست سے ہر فرنچائز کو10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنا اور 10 کو ریلیز کرنا ہوگا۔

گذشتہ سال کی فہرست سے 5ٹیمیں جن 10،10 کھلاڑیوں کو ریلیز کریں گی۔ ان50 کھلاڑیوں میں سے پہلا آپشن نئی فرنچائز سلطان ملتان کو دیا جائےگا۔ وہ50 میں سے 10کھلاڑیوں کا چنائو کرے گی جبکہ بقیہ 10،10کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹنگ سے ہوگا۔

ہر ٹیم پلاٹینیم، ڈائمنڈ اور گولڈ کٹیگری سے 2،2 سلور سے 3 اور ایمرجنگ کٹیگری سے ایک کھلاڑیوں کو ریلیز کرے گی اور اتنے ہی نئے کھلاڑیوں کو ڈرافٹنگ کے ذریعے لے گی۔

غیر ملکی کھلاڑیوں کے لئے معاہدے میں دوسرے مرحلے میں لاہور اور کراچی جاکر میچز کھیلنے کی شق رکھے جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین لیجنڈ ویو رچرڈز اس بار شائد کوئٹہ کے ڈگ آئوٹ میں مینٹور کی حیثیت سے دکھائی نہ دیںاور ان کی جگہ کیون پیٹرسن کو مینٹور اور کھلاڑی کی ذمے داری دینے کی تجویز پر زیر غور ہے۔ 

تازہ ترین