• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کے اخراجات پورے کرنے کیلئےمہمانوں سے مدد کی اپیل

لندن( نیوز ڈیسک) شادی کے اخراجات پورے کرنے سے قاصر ایک جوڑے نے شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے مدعو کیئے جانے والے مہمانوں سے مدد کی اپیل کی ہے، تجارتی طرز کی اس شادی کیلئے جوڑے نے مہمانوں سے درخواست کی ہےکہ وہ تقریب میں شرکت کیلئے فی کس 150پونڈ ادا کریں تاکہ شادی کے اخراجات پورے ہوسکیں،بین فارینا نےبتایا ہے کہ جون میں ان کی شادی کلیر موران سے ہونے کی توقع ہے لیکن اس میں شرکت کرنے والے تمام مہمان اسے تعطیل کی تفریح تصور کریں اور تقریب میں شرکت کیلئے 150 پونڈ فی کس ادا کریں، اس 150کی ادائیگی کے عوض انھیں ڈربی شائر میں 3رات قیام کی سہولت دی جائے گی جس میں سوئمنگ پول اور سپا شامل ہوگا، رادر ہیم میں مقیم جوڑے کاکہنا ہے کہ وہ قلاش نہیں ہیں لیکن ان کا یہ آئیڈیا بہت کامیاب رہاہے اور اب 60بالغ اور20بچے تقریب میں شرکت کرنے اور رقم ادا کرنے کی تصدیق کرچکے ہیں۔

بین فارینا کاکہناہے کہ لوگ دولت مند لوگوں کی شادیوں کی تقریب میں شرکت کیلئے بھاری رقوم خرچ کرتے ہیں تو پھر وہ ہماری شادی میں شرکت کیلئے رقم کیوں ادا نہیں کرسکتے، انھوں نے کہا کہ ہم نے تقریب کا پیکیج تفریحی انداز میں ترتیب دیاہے جس میں کھانے پینے کی تمام سہولتیں شامل ہوں گی۔

اسی لئے تقریب کی جگہ پر ایک سوئمنگ پول بھی ہوگا اور سپا بھی ،کھیلوں کیلئے ایک کمرہ بھی ہوگا وہاں ایک نہر بھی ہوگی اور دیگر بہت سی سہولتیں موجود ہوں گی اس طرح یہ ایک تفریحی مقام پر تفریح جیسی تقریب ہوگی۔

تازہ ترین