• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مخالف پراپیگنڈا،ملزمان کیخلاف عدم کارروائی،پاک سوئس فرینڈ شپ گروپ معطل

Todays Print

 اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاکستان مخالف پراپیگنڈا کرنے والے ملزمان کے خلاف عدم کارروائی پر پاک سوئس فرینڈ شپ گروپ معطل کردیا گیا، چیئرمین سینیٹ نے گروپ کی تمام سرگرمیاں بھی معطل کردیں،جبکہ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سوئس سفیر کو ملک چھوڑنے کا کہا جائے،تفصیلات کے مطابق ایوان بالا میں جمعرات کو  چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ نے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے روکنے کے لئے  کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے  ہیں،اب مزید اطلاعات آئی ہیں کہ  پاکستان مخالف بینرز اور پوسٹرز لگانے کا سلسلہ مزید علاقوں تک پھیلا دیا گیا ہے، اگر ہائوس رضامند ہو تو پاک سوئٹزرلینڈ دوستی گروپ کو معطل کردیا جائے۔

تازہ ترین