لاہور(خصوصی نمائندہ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کل بروز ہفتہ لندن جائیں گےجہاں پر وہ اپنے بھائی میاں نوازشریف سے ملاقات کرنے کے علاوہ اپنی بھابھی کلثوم نواز کی عیادت بھی کریں گے۔ میاں شہباز شریف لندن میں میاں نوازشریف سے پا کستان میں اہم شخصیات سے رابطوں اور دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔