• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت :سینئر صحافی اور والدہ کی گھر سے لاشیں برآمد

بھارتی ریاست پنجاب کےشہر موہالی میں سینئر صحافی کے جی سنگھ اور ان کی والدہ اپنی رہائش گاہ پر پراسرار طور پر مردہ پائے گئے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق سینئر صحافی کے جے سنگھ اور ان کی 90سالہ والدہ گھر میں پراسرار طور پر مردہ پائے گئے جبکہ ان کا گھر بکھرا ہوا ملا، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کےجے سنگھ انڈین ایکسپریس، ٹائمز آف انڈیا میں صحافتی خدمات انجام دیں، وہ دی ٹریبیو ن کےچیف نیوز ایڈیٹر کے طورپر ریٹائر ہوئے۔

اس سے قبل بھارت میں رواں ماہ 2 صحافی قتل ہوچکے ہیں، 5ستمبر کو خاتون صحافی گوری لنکیش کو ریاست کرناٹکا میں گھر کے باہر قتل کیا گیا۔

21 ستمبر کو سنتانو بھومک کو بھارتی ریاست تریپورہ میں سیاسی جماعتوں کےمظاہرے کی کوریج کےدوران قتل کیاگیا۔

تازہ ترین