• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھیشک بچن کا فلم پلٹن میں کام کرنے سے انکار

بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن نے بھارتی وار فلم ’بارڈر‘ کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر بنائی جارہی ایک اور جنگ پر مبنی فلم ’پلٹن‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم ساز جے پی دتا کی فلم ’ پلٹن ‘ کی کہانی 1962ء کی بھارت چین جنگ پر مبنی ہے ،جس میں بگ بی کے صاحبزادے نے کام کرنے سے انکار کردیا ہے ۔

فلمساز کے مطابق ابھیشک بچن نے فلم کی شوٹنگ کے پہلے شیڈول کے آغاز سے صرف 24 گھنٹے پہلے پلٹن کا حصہ بننے سے انکار کیا ہےاور وجہ ذاتی نوعیت کی بتائی ہے ،جس کے بارے میں وہ خود ہی وضاحت سے بات کرسکتے ہیں۔

فلمساز جے پی دتا کی صاحبزادی نندھی دتا نے کہا ہے کہ فلم میں ابھیشک کی جگہ کس اداکار کو لیا جارہا ہے اس حوالے سے جلد اعلان کیا جائےگا۔

فلم کی کاسٹ میں سنیل شیٹی، ارجن رامپال، پلکیت سمرت، سدہانتھ کپور، سونو سوڈ، گورمیت چوہدری، جیمی شرگل، جیکی شروف اور لوسینہا شامل ہیں۔

تازہ ترین