قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے خلاف قرارداد لانے کا اعلان کر دیا ہے۔
عمر ایوب نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس اور اسلام آباد پولیس کرپٹ بن چکی ہے، پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ پولیس گردی ہو رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پنجاب میں کرائے کی پولیس یہ سب کچھ کر رہی ہے اور اسلام آباد میں اس معاملے کے براہ راست ذمہ دار محسن نقوی ہیں۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ سیکریٹری داخلہ اور آئی جی بھی اس معاملے کے ذمہ دار ہیں، اس لیے وزیر داخلہ اور پولیس سربراہان کو قومی اسمبلی میں بلائیں گے۔