• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت اور ریتک روشن تنازع ،راکیش روشن بول پڑے

بالی ووڈ اداکا ر ریتک روشن اور اداکارہ کنگنا رناو ت کے مابین تنازع دن بہ دن شدت اختیار کر تا جا رہا ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مسئلے پر جہاں آئے دن ان دونوں کی جانب سے بیانات سامنے آرہے تھے وہیں اب ریتک کے والد راکیش روشن نے بھی اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے معروف ڈائریکٹر اور پروڈیوسر راکیش روشن نے کہا کہ اب میں کنگنا رناوت کی سچائی میں سب کے سامنے لاکر رہو ں گا، ہماری عادت نہیں ہے کہ ہم غیر اخلاقی اور نازیبا باتیں کریں اس لیے ہم نے کنگنا رناوت پر کچڑ اچھالے بغیر تمام تفصیلات اعلی حقام کے حوالے کر دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب یہ حقائق سامنے آئیں گے تو آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا اور سچ کا فیصلہ اعلی حکام کریں گے ۔

واضح رہے کنگنا رناوت نے گزشتہ ماہ اپنی فلم سمرن کی تشہیر کے دوران میڈیا میں متعدد بار ریتک روشن اور اداکار ادیتیا پنچولی کی جانب سے بلیک میل کیے جانے کے الزامات لگائے تھے جس کے بعد ہریتھک روشن اور اداکارہ کنگنا رناوت کے مابین تناز ع شدت اختیار کر گیا ہے۔

تازہ ترین