امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگوٹ نے کہا ہے کہ معاشی دباؤ ایران پر حقیقی انداز میں اثر انداز ہوا ہے۔
ٹومی پگوٹ نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر معاشی دباؤ حقیقی انداز میں اثر دکھا رہا ہے اور اس کے نتیجے میں ایرانی حکومت کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ معاشی دباؤ ایران کی تخریبی اور عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی صلاحیت اور مالی معاونت کو محدود کر رہا ہے، ایران پر دباؤ وقت گزرنے کے ساتھ مزید بڑھتا جائے گا اور ایرانی حکومت کے لیے صورتِحال بد سے بدتر ہوتی جائے گی۔
ٹومی پگوٹ کے مطابق ایران مذاکرات کی خواہش ظاہر کرنے کے باوجود امریکی شرائط تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔