• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برلن میںلائٹ فیسٹیول ، عمارتیں دلہن کی طرح سج گئیں

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں 13ویں سالانہ فیسٹیول آف لائٹس کی رونقیں جاری ہیں۔

رات کے اندھیرے میں منعقد کیے جانے والے اس فیسٹیول میں جرمنی سمیت دنیا بھر سے ماہر لائٹ آرٹسٹس اور ڈیزائنرز شرکت کررہے ہیں ۔

لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی اندھیرے میں جگمگاتی رنگ برنگی روشنیوں کے مختلف نظارے دیکھنے کیلئے شہر کے مرکز کا رُخ کررہی ہے۔

اس فیسٹیول کا انعقاد ہر سال اکتوبر کے مہینے میں کیا جاتاہے جو تقریباً10روز تک جاری رہتاہے۔

اکتوبر کی 6سے15تاریخ تک جاری رہنے والے اس لائٹ فیسٹیول کے موقع پر برینڈنبرگ گیٹ، ٹی وی ٹاور، برلنر ڈوم کیتھڈرلاور دی فنکٹرم ریڈیو ٹاور سمیت شہر کی بلند و بالا اور عظیم الشان عمارتوں پر روشنیوں، لیزر پراجیکشن اور آتش بازی کے ذریعے دلکش و دیدہ زیب نظارے اور اشکال تخلیق کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین