• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں مقابلہ،مذہبی جماعت کا مبینہ ٹارگٹ کلر ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو)پولیس نے کورنگی میں مبینہ مقابلے میں مذہبی جماعت کے ٹارگٹ کلر کو ہلاک کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، جبکہ اسکا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا، ہلاک ٹارگٹ کلر پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد کے قتل میں ملوث تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو پولیس نے کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود مہران ٹاؤن میں ٹارگٹ کلرز کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا ، اس دوران پولیس کے کمانڈوز نے علاقے کے تمام داخلی وخارجی راستوں کو سیل کرکے پیشقدمی کی تو ٹارگٹ کلروں نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہونے لگے جوابی فائرنگ سے ایک ٹارگٹ کلر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ اسکا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا، پولیس زخمی ملزم کو حراست میں لے کر اسپتال منتقل کررہی تھی کہ وہ خون زیادہ بہہ جانے سے راستے میںدم توڑگیا، جناح اسپتال میںہلاک ملزم کیشناخت عابد عرف چٹا کے نام سے ہوئی ،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ٹارگٹ کلر کا تعلق پاکستان سنی تحریک سے تھا اور وہ کئی سالوں سے روپوش تھا ۔
تازہ ترین