• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل بی ایریا میں 15سالہ لڑکی پر تیز دھار آلے سے حملے کا مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوہرآباد پولیس نے 15سالہ لڑکی کو تیز دھار آلے سے زخمی کرنے کا مقدمہ نامعلوم ملزم کے خلاف درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جوہر آباد پولیس نے درخواست گزار طارق کی مدعیت میں زیر دفعہ 324کے تحت مقدمہ نمبر196/17انامعلوم ملزم کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ،پولیس کے مطابق درخواست گزاز طارق نے موقف اختیار کیا تھا کہ پیر کی شب اس کی بھانجی 15سالہ ایرج ناصر دختر ناصر فیڈرل بی ایریا بلاک 9عسکری امام بارگاہ کے قریب سے اپنے بھائی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنے گھر فیڈرل بی ایریا بلاک 7جارہی تھی کہ ایک 125موٹر سائیکل پر سوار ہیلمٹ لگائے شخص نے اسے جان سے مارنے کی نیت سے عقب سے تیزدھار آلے سے وار کرکے زخمی کردیا ، اور فرار ہوگیا ،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوع کے اطراف لگے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرلی گئی ہے اور فوٹیج کی مدد سے ملزم کو تلاش کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین