• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران و جہانگیر ترین کی نااہلی کیس کی سماعت آج پھر ہوگی

Imran Khan And Jehangir Tareens Case Will Be Heard Today

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت آج دوبارہ ہوگی۔

سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

گزشتہ سماعت پر عمران خان اور جہانگیر ترین کے منی ٹریل سے متعلق دستاویزات پر سوال اٹھائےگئے تھے۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے تھے کہ عمران خان کی دستاویزات کےاصل ہونے پر بدستور سوالیہ نشان ہے ۔یہ بھی کہا کہ جہانگیر ترین کی دستاویزات سے فریب کا تاثر ابھرتا ہے۔ کیا کسی مناسب فورم سے تحقیقات کرائی جائیں؟

چیف جسٹس نےجہانگیر ترین کے وکیل سے پوچھا کہ کیا یہ بات درست ہے کہ آپ کے موکل کے باورچی حاجی خان اور مالی اللہ یارکے نام پر حصص رکھے گئے تھے وکیل نے کہا کہ وہ اپنے موکل سے پوچھ کر عدالت کو بتائیں گے ۔

عمران خان کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پاکستان میں عمران خان کے دو بینکوں میں فارن کرنسی اکاؤنٹ تھے تاہم 2000 کے بعد عمران خان کا بیرون ملک کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

تازہ ترین