• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا، ڈرونز کےذریعے کھانا بھی ڈیلیور کیا جائے گا

دور جدید میں روبوٹس اور ڈرون کا استعمال کئی شعبوں میں بے حد عام ہوتا جا رہا ہے۔ دنیا کے مختلف ریسٹورنٹس ایسے ہیں جہاں روبوٹس ویٹرز کام کرتے نظر آتے ہیں وہیں ڈرونز کے ذریعےکھانا ڈیلیور کرنے کی سروس بھی متعارف کرائی گئی ہے۔

جی ہاں، آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرامیں ایک ریسٹورنٹ نے ڈرون کے ذریعے میکسیکن بریٹوکی ڈیلیوری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میکسیکن ریسٹورنٹ اور گوگل ایلفابیٹ کمپنی کے باہمی اشتراک سےیہ نئی سروس متعارف کرائی گئی ہےجس میں کسٹمرز موبائل ایپ کے ذریعے اپنا آرڈر دے سکیں گے اور پھر ڈرون مزیدار بریٹو ڈیلیور کرے گا۔

ریسٹورنٹ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں بریٹو پہنچانے کا کامیاب تجربہ کیاگیا ہے ا وراس سروس کا باقاعدہ آغاز جلد کیا جائے گا۔

تازہ ترین