• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میچ میں لڑکے ڈانٹ کھاتے،بعدمیں مذاق اڑاتے ہیں،سرفراز

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح اہم کامیابی ہے، ہماراصرف ایک مقصد ہے ، پاکستان ٹیم کو ہر میچ میں فتح دلانی ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ میں بیٹنگ پر توجہ نہیں دے رہا۔ جیو نیوز کے پروگرام اسکور میں میزبان سید یحیی حسینی کو انٹر ویو دیتے ہوئے سرفرازاحمد نے کہا کہ ون ڈے سیریز میں جیت کا کریڈٹ لڑکوں اور سلیکشن کمیٹی کو جاتا ہے، ٹیسٹ سیریز ہارنے کا افسوس ہے، مانتے ہیں ہم سے غلطیاں ہوئیں، کپتان کا مزید کہنا تھا کہ لڑکوں کو صرف گراؤنڈ میں ڈانٹتا ہوں جس کا صرف مقصد یہ ہے کہ وہ کھیل پر توجہ مرکوز رکھیں، میچ کے بعد اکثر لڑکے میرے غصے کا مذاق بھی اڑاتے ہیں ۔ سرفراز نے بتایا کہ امام الحق کو کہہ دیا تھا کہ سنچری کرو، کپتانی کے دباؤنے سنجیدہ بنا دیا ہے۔
تازہ ترین