• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث سفید کار سوار گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں سفید کار کے ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر کے کار اور اسلحہ برآمد کرلیا،پولیس کے مطابق کئی روز سے متعدد شہریوں نے شکایت درج کرائی تھی کہ سفید کار جس پر پولیس ہوٹر لگا ہوا ہے اس میں سوار نامعلوم ملزم قریب آنے کے بعد اسلحے کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتا ہے ، جمعہ کو پولیس نے ایک مشتبہ سفید کار کو روکر تلاشی لی تو کار سے ایک پستول برآمد ہو ئی ،دوران تفتیش ملزم نے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
تازہ ترین