• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک ٹرانسپورٹ میں اپنی نشست کسی کو پیش نہ کریں

Stop Offering Your Seat To Elderly People On Public Transport

پبلک ٹرانسپورٹ میں اپنی نشست بڑی عمر والوں کو ہر گز پیش نہ کریں، یہ ان کے مفاد میں ہے۔

برطانوی اخبار ’دی سَن‘ کے مطابق صحت عامہ سے متعلق مشاورت کے ڈاکٹر پروفیسر موئر گرے کا کہنا ہے کہ ’ہماری خواہش ہے کہ بڑھتی عمر کے ساتھ سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

اس لیے ہم کہہ رہے ہیں کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بڑی عمر کے افراد کو رضاکارانہ طور پر اپنی نشست پیش کرنے سے قبل دو بار سوچیے۔ نشست کا پیش نہ کرنا ان افراد کے لیے ایک اچھی چیز ہے اور ورزش کا ذریعہ ہو گی۔

آکسفورڈ یونی ورسٹی کے ماہرین نے باور کرایا ہے کہ یہ اقدام بڑھاپے کے حامل افراد کے لیے بہتر ہے۔ ورزش کے ذریعے کسی بھی انسان کی سرگرمی کی صلاحیت کو برقرار رکھنے میں مدد حاصل ہو سکتی ہے۔

یُوں اس کے لیے نہ صرف طبی نگہداشت اور دیکھ بھال کی ضرورت کم ہو جائے گی بلکہ وہ اپنی عمر سے دسیوں برس پیچھے چلا جائے گا۔

 

تازہ ترین