• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاندان کافیصلہ تھا میں پارٹی سنبھالوں، مریم نواز

Family Decided That I Should Handle Party Maryam Nawaz

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے کہا ہے کہ خاندان کافیصلہ تھاکہ وہ پارٹی سنبھالیں۔ سب سے پہلے دادانےخاندانی امورمیں اہم مقام دیا۔

امریکا کے ایک اخبار کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پارٹی یا خاندان میں اختلافات کی باتیں بےبنیادہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ شہبازشریف سب سےزیادہ اہلیت کےحامل ہیں،وہ زندگی سےبڑھ کر اپنے چچا کو چاہتی ہیں ،شہباز شریف اُن کے ہیروہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ مقدمےسیاسی بنیادوں پرقائم کیےگئے، یہ مقدمے انتقامی کارروائیوں اور دباؤ میں لانے کا حربہ ہیں، میرےخلاف ثبوت ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں کل مقدرمیں کیاہو مگرمجھےعوام تک جاناہے۔ستمبرکےضمنی انتخاب میں فتح دلیل ہےکہ عوام ساتھ کھڑےہوں گے۔

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ میری ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ میرے مشورے اور تنقید والد تحمل سے سن لیتے ہیں۔

 

 

 

تازہ ترین