• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے لیڈرز نے ملک کیلئے جو قربانیاں دیں وہ کسی اور پارٹی نے نہیں دیں، چوہدری اشتیاق

پاکستان پیپلز پارٹی اسپین کے صدر چوہدری اشتیاق حسین کا کہنا ہے کہ ہم کسی کے اوپر تنقید نہیں کرتے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈرز نے ملک کے لئے جو قربانیاں دی ہیں وہ کسی اور پارٹی نے نہیں دیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی اسپین کے زیر اہتمام شہید ذوالفقار علی کی برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔

اسپین میں نائب صدر پیپلز پارٹی میاں عبدالروف آرائیں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

تقریب میں موجود حافظ عبدالرزاق صادق نے شہید بھٹو کو ایک عالمی لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوشلسٹ دنیا ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

سیکرٹری اطلاعات اسپین جاوید گل نے کہا کہ بھٹو شہید آج زندہ ہوتے تو ہم ایک ترقی یافتہ ملک کے عوام ہوتے۔

تقریب کے اختتام پر صدر پاکستان آصف علی زرداری کی صحت یابی اور پارٹی کے شہدا کے لئے دعا کی گئی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید