• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی قیادت سنبھالنے کا بیان مجھ سے غلط منسوب کیا گیا، مریم نواز

The Statement Of Handling Party Leadership On The Family Is Incorrect Maryam Nawaz

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے کہا ہے کہ خاندان کے کہنے پر پارٹی قیادت سنبھالنے کا بیان مجھ سے غلط منسوب کیا گیا، نواز شریف ہی پارٹی کی قیادت کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں مسلم لیگ کی رہنما کا کہنا تھا کہ شریف خاندان میں ایسا کوئی بھی فیصلہ نہیں ہوا،پارٹی قیادت کی خواہشمند نہیں ، ورکرکےطورپرکام کرکےخوش ہوں۔

واضح رہے کہ ایک امریکی اخبارکو مریم نواز کے انٹرویو کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ مریم نواز نے کہا ہے کہ خاندان کافیصلہ تھاکہ وہ پارٹی سنبھالیں۔ سب سے پہلے دادانےخاندانی امورمیں اہم مقام دیا۔

امریکا کے ایک اخبار کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پارٹی یا خاندان میں اختلافات کی باتیں بےبنیادہیں۔شہبازشریف سب سےزیادہ اہلیت کےحامل ہیں اوروہ زندگی سےبڑھ کر اپنے چچاکوچاہتی ہیں ،شہباز شریف اُن کے ہیروہیں۔

انٹرویو کے مطابق ن لیگی رہنما کامزید کہنا تھا کہ مقدمےسیاسی بنیادوں پرقائم کیےگئے،یہ مقدمے انتقامی کارروائیوں اوردباؤ میں لانے کا حربہ ہیں۔

 


 

 
 
 

تازہ ترین