کراچی (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ کیا کسی نے سوچا تھا کہ 5سال کے اندر پاکستان میں کرکٹ بحال ہو جائے گی، یہ نواز شریف نے ہی پاکستان کے لئے کیا ہے۔ مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں اپنے والے نوازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو گئی ہے، تمام لوگوں کیلئے امن اور سیکیورٹی بحال ہو گئی ہے۔ کرکٹ اسٹیڈیم شائقین سے بھرا ہوا ہے، کیا کسی نے سوچا تھا کہ پاکستان میں 5 سالوں کے اندر ایسا ہو گا؟ نہیں! یہ نواز شریف ہے جس نے یہ سب پاکستان کے لئے کیا ہے۔ مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف سے پہلے پاکستان میں کوئی دن ایسا نہیں گزرتا تھا جب دہشت گرد حملہ نہ ہوتا ہو، دیکھیں کیسے پاکستانیوں کی بہتری کے لئے چیزیں تبدیل ہو گئی ہیں۔ انہوں نے ’’روک سکو تو روک لو‘‘ والے ہیش ٹیگ کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ جتنا نواز شریف کو دبایا جائے گا وہ اتنے ہی زیادہ طاقتور ہوں گے۔