لندن (نیوز ڈیسک) طویل فاصلے میں دوڑ کے انگلش سٹار محمد فاراح نے طویل عرصے سے کوچ رہنے والے البرٹو سلازر سے راستے جدا کرلئے۔ امریکی کوچ اب برطانیہ سے وطن واپس لوٹ جائیں گے، تاہم انہوں نے فاراح سے اپنی رفاقت ختم ہونے کی وجہ ڈوپنگ الزامات ہونے کی تردید کی ہے، فاراح نے رواں برس ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، انہوں نے اولمپکس اور ورلڈ چیمپئن شپس میں مجموعی طور پر 10گولڈمیڈلز اپنے نام کئے ہیں، وہ اب روڈ ریسنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں، 34سالہ فاراح آئندہ برس لندن میراتھن ریس میں دوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم اس کے لئے ان کے کوچ گیرے لوگ ہوں گے، جن کی اہلیہ پائولا ریڈ کلب ویمنز میراتھن ریس میں ریکارڈ یافتہ ہیں، انہوں نے کہا کہ میں اب کوچ البرٹو سلازر کے ساتھ مزید کام جاری نہیں رکھوں گا، میں اوریگن پروجیکٹ میں شریک ہر ممبر اور البرٹو کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے میری رہنمائی کی۔