• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادب و ثقافت کی ترویج کیلئے بجٹ کا ایک فیصد مختص کیا جائے،شیما کرمانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک نسواں کی بانی چیئرپرسن شیما کرمانی ، آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ اور پی ایم اے کے ڈاکٹر شیر شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ادب، کلچر، ثقافت اور زبان کی ترویج اور فروغ کیلئے قومی بجٹ کا کم از کم ایک فیصد ان مقاصد کے حصول کیلئے مختص کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے کراچی آرٹس کونسل میں تحریک نسواں کے تحت منعقدہ پریس کانفرنس میں کہی۔ اس موقع پر اقوام متحدہ میں شیما کرمانی کو حقوق نسواں کیلئے پاکستان کی نمائندگی کرنے پر بھی مبارکباد پیش کی گئی۔ شیما کرمانی نے کہا کہ ملک میں ثقافتی سرگرمیوں، ڈانسنگ پروگرامز میں خواتین کی عدم شرکت، خواتین کے انسانی حقوق کا استحصال ہے۔ دھمال ہمارے یہاں ایک عرصے سے سندھ کی ثقافت کا حصہ ہے لیکن اس کی اجازت نہ ہونا بھی درست عمل نہیں ۔ بنیاد پرست انسانی حقوق کی سرگرم خواتین کارکنوں کو باعث بدنامی اور قابل سزا گردانتے ہیں۔ خواتین کے حقوق سلب کرنے والوں کے خلاف اجتماعی طور پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔ شیما کرمانی نے مزید کہاکہ ڈانس، موسیقی اور ثقافتی امور کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ خواتین کو دیئے گئے حقوق کا نفاذ اور عملی اقدام ضروری ہے۔
تازہ ترین