• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے 4 مسلمان ملکوں میں دہشتگردی کیخلاف کھربوں روپے خرچ کیے

United States Spent Trillions Rupees Against Terrorism In Muslim Countries

امریکا نے پاکستان سمیت 4مسلمان ملکوں میں دہشت کے خلاف جنگ پر 5890کھرب روپے خرچ کردیئے۔یہ اخراجات پینٹاگون کے تخمینوں سے تین گنا زیادہ ہیں ۔ سن 2002سے پاکستان نے امریکا سے معاشی اور سیکورٹی مد میں33ارب ڈالر کی امداد وصول کی۔

امریکا کی براؤن یونیورسٹی کے واٹسن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے ایک مطالعے میں کہا گیا کہ سن2001میں نائن الیون واقعے کے بعد امریکا نے دہشت گردی کے نام پر مختلف ملکوں میں شروع کی گئی جنگوں پر 5عشاریہ6ٹریلین ڈالر خرچ کردیئے۔

امریکا نے یہ جنگیں افغانستان،عراق ،شام اور پاکستان میں شروع کیں۔پینٹاگون کا دعویٰ رہا کہ 2001سے2018کے مالی سالوںمیں اس جنگ پر ایک عشاریہ52ٹریلین ڈالر کے اخراجات ہیںتاہم تحقیق کے مطابق رواں برس ستمبر تک اس جنگ پر چار عشاریہ تین ٹریلین ڈالر خرچ کیے گئے اور اگر اس میں مالی سال2018کے اخراجات بھی شامل کردیئے جائیں تو یہ اعداد وشمار پانچ عشاریہ چھ ٹریلین ڈالر تک پہنچ جاتے ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ گزشتہ 16برس سے امریکا نے ان جنگوں پر یومیہ250ملین ڈالر خرچ کیے،تاہم واٹسن انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ دہشت کے خلاف عالمی جنگ فی امریکی کو23386ڈالر میں پڑی۔

امریکہ سن2001سے پاکستان میں تین طرح سے آپریٹ کر رہا ہے ،افغانستان میں اتحادی افواج کی سپلائی کے لئے پاکستانی بندرگاہوں اور راستوں کا استعمال جسے وہ کو الیشن سپورٹ فنڈز کی صورت میں پاکستان کو ادائیگی کرتا ہے۔

افغان جنگ کے آغاز سے اب تک امریکا پاکستان کو اس مد میں14عشاریہ5ارب ڈالر دے چکا ہے۔اب امریکا نے پاکستان میں اپن موجودگی کو کم کردیا ہے اس لئے اس کردار کی اہمیت میں بھی کمی آگئی ہے۔

مستقبل میں پاکستان کے لئے اس فنڈز میں اضافہ کردیا جائے گا جب افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا،تاہم پاکستان کی اس میں شمولیت کس حد تک ہوگی وہ ابھی واضح نہیں۔

پاکستان امریکی ملٹری آپریشن کے لئے اہم زون ہے 2004سے اب تک پاکستان میں طالبان اور دیگر عسکریت پسندوں کے خلاف چار سو سے زائد ڈرونز حملے کئے گئے ۔

مجموعی طور پرسن2001سے، اتحادی سپورٹ فنڈز سمیت دیگر سیکورٹی کے متعلقہ امور پر امریکا نے پاکستان میں25ارب ڈالر سے زائد خرچ کیے۔

پاکستان میں سیکورٹی مد پر اخراجات کے ان اعداد وشمار میںپاک فوج کو دیے جانے والے ہتھیار دیگر فوجی سازوسامان کے اخراجات شامل نہیں۔

پاکستان کو معاشی اور انسانی ہمدردی کی مد میں دی جانے والی امریکی امداد تقریباً گیارہ ارب ڈالر ہے۔سب کو بتایا گیا ہے۔ سن 2002 سے پاکستان نے اقتصادی اور سیکورٹی مد میں 33 بلین ڈالر سے زائد ڈالرامداد وصول کی ہے۔

تازہ ترین