• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمباکو نوشی ہرسال 5لاکھ امریکیوں کو نگل جاتی ہے

Smoking Is The Leading Cause Of 048 Million Deaths Annually In America

امریکا میں سگریٹ نوشی کے باعث سالانہ 4 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوجاتے ہیں ، یہ اعدادو شمار امریکی ادارے سی ڈی سی کی رپورٹ میں جاری کئے گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول کے حوالے سے امریکی حکومت نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 5 میں سے ایک امریکی شخص سگریٹ نوشی کا عادی ہے، 20 فیصد شہری تمباکو نوشی کی کسی بھی قسم کا استعمال کرتے ہیںتاہم بڑی تعداد سگریٹ، سگاریا پائپ کا استعمال زیادہ کرتے ہیں۔

سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں انسداد سگریٹ نوشی کے حوالے سے کافی کوششیں جاری ہیں،ان کوششوں کے نتیجہ میں تین سے چار فیصد لوگوں نے ای سگریٹ کا استعمال شروع کیا ہے۔

تازہ ترین