لاہور (آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے چاہنے والوں کو والدہ کی صحت بہتر ہونے کی خوشخبری سنادی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ امی کی طبیعت اب کافی بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سازشوں کی باوجود عوام کا نواز شریف پر اعتماد ہے مخالفین تمام چالوں کے باوجود ’’ن‘‘ لیگ کا بینک ووٹ نہیں توڑ سکے بہت جلد سازشیں بھی ختم ہوجائیں گی مخالفین دیکھ لیں گے بس تھوڑا انتظار کریں۔