• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف، مریم اور صفدر کی احتساب عدالت میں پیشی ،ریفرنس کی سماعت ملتوی

Todays Print

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایوان فیلڈ اپارٹمنٹس ، عزیزیہ اسٹیل مل اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی کے آئندہ پیر4دسمبر تک ملتوی کر دی ۔منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز کی مختصر سماعت کی۔دوران سماعت نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ( ر ) صفدر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نواز شریف کے وکیل سپریم کورٹ آف پاکستان میں مصروف ہونے کی وجہ سے احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کی عدم پیشی پرمعاون وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست جمع کرائی ۔ احتساب عدالت نے نیب کے دو گواہوں کو منگل کے روز طلب کیا تھا ۔ نواز شریف کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی گئی تاہم نیب نے درخواست کی مخالفت کی ۔ نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی کا کہنا تھا کہ گواہان موجود ہیں اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی کوئی حکم امتناع جاری نہیں کیا اور احتساب عدالت کو مزید کارروائی سے نہیں روکا لہذا سماعت ملتوی نہ کی جائے اور گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں ۔

تازہ ترین