• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹی20کا دوسرا سیمی فائنل،لاہور بلیوز فاتح،فاٹا کو شکست

Lahore Blues Won By 10 Runs Against Federally Administered Tribal Areas In National T20 Cricket

قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں لاہور بلیوز نے فاٹا کو 10رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالی فائی کر لیا،فائنل میں اس کا مقابلہ لاہور وائٹس سے ہوگا۔

میچ کا ٹاس فاٹا نے جیتا اور پہلے لاہور بلیوز کو بیٹنگ کی دعوت دی،لاہور بلیوز نے مقررہ 20اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر221رنز بنائے جو ایونٹ کا سب سے بڑا مجموعہ بھی تھا۔

احمد شہزاد نے نا قابل شکست سنچری اسکور کی انہوں نے104رنز کی عمدہ اننگ کھیلی ،محمد حفیظ نے52اور واحد آئوٹ ہونے والے بیٹسمین امام الحق نے62رنز بنائے۔

222رنز کے ہدف کے تعاقب میں فاٹاکے بیٹسمینوں نے بھی ہمت نہیں ہاری اورٹیم کا مجوعہ211رنز تک پہنچادیا،خوش دل شاہ56،مختار احمد47،اویس ضیاء اور نوید ملک نے25،25رنز اسکور کئے،یوں صرف 10رنز سے میچ ہار گئے۔

تازہ ترین