اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت عازمین حج کی روانگی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
اس حوالے سے کراچی سول ایوی ایشن حکام کا مزید کہنا ہے کہ سعودی امیگریشن کےلیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر 8 کاؤنٹر الاٹ کیے گئے ہیں۔
سی اے اے حکام کے مطابق مختص کاؤنٹرز پر صرف عازمین کی امیگریشن کا کام کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی امیگریشن کا عملہ عازمین کی امیگریشن کرے گا، سی اے اے حکام کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ سے 9 مئی سے حج پروازوں کا آغاز بھی ہو رہا ہے۔
سی اے اے حکام کے مطابق تمام پروازیں روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت مدینہ اور جدہ جائیں گی۔