• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت نے گندم امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی، ذرائع


پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی۔

سیکریٹری خوراک پنجاب نے 31 مارچ کو آخری جہاز آنے سے 6 روز پہلے گندم کی امپورٹ پر اعتراض اٹھایا تھا۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری خوراک پنجاب کی جانب سے 25 مارچ 2024ء کو لکھا گیا خط سامنے آگیا۔

خط کے متن کے مطابق اب تک ساڑھے 34 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کی جاچکی ہے جبکہ گندم کی پیدوار 2 کروڑ 13 سے بڑھ کر 2 کروڑ 42 لاکھ ٹن متوقع ہے۔

خط کے متن کے مطابق امپورٹ جاری رہی تو مارکیٹ میں گندم سرپلس ہوگی اور کسان بھی متاثر ہوگا۔

خط میں مزید کہا گیا کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ برس 40 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کی، امپورٹڈ گندم آنے کی وجہ سےگندم کی ریلیز محض 18 لاکھ ٹن ہوسکی، پنجاب کے پاس 22 لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے۔

قومی خبریں سے مزید