کراچی پولیس چیف نے جرائم اور پولیس سے متعلقہ شکایات کےلیے ڈیجیٹل نظام لانے کا فیصلہ کرلیا۔
اعلامیے کے مطابق شہری پولیسنگ سے متعلق شکایات خود کار نظام کے ذریعے کرواسکیں گے۔
اعلامیے کے مطابق سٹیزن کمپلینٹ موبائل ایپ کے ذریعے ہر شہری اپنی شکایت کا اندراج کرواسکے گا۔
اعلامیے کے مطابق ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونے اور جرائم کی اطلاع ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے کی جاسکیں گی۔
اعلامیے کے مطابق سٹیزن کمپلینٹ موبائل ایپ کی لاگت کا تخمینہ 1 کروڑ سے زائد ہے، سندھ پولیس کی یہ ایپ آئندہ چند ماہ میں فنکشنل ہوجائے گی۔