• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارم 47 کی حکومت اور غیر قانونی نوٹیفائیڈ گورنر کی اہمیت نہیں: علی امین گنڈاپور

وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور— فائل فوٹو
وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور— فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ فارم 47 کی حکومت اور ان کے غیر قانونی نوٹیفائیڈ گورنر کی اہمیت نہیں۔

علی امین گنڈاپور نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کی حلف برداری کی تقریب اتنی ضروری نہیں تھی کہ اپنا وقت ضائع کرتا، اس سے قبل بھی کسی فارم 47 کی حلف برداری میں بھی شرکت نہیں کی۔

یاد رہے کہ گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کو حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شاید وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور مصروفیات کی وجہ سے تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید