کراچی (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مراعات یافتہ ملزموں کے طرز عمل کا موازنہ کرلیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹس میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف ایک دن میں دو مرتبہ اپنی مرضی سے عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مریم نواز نے سینیٹر نہال ہاشمی کی رکنیت بحال کرنے کی بھی خواہش ظاہر کر دی اور کہا کہ نہال ہاشمی کی رکنیت بحال ہونی چاہیے، اس خواہش کا اظہار انہوں نے ایک لیگی کارکن کے ٹویٹ کے جواب میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف سوشل میڈیا پر گہری نظری رکھتے ہیں اور پابندی سے مجھ سے سوشل میڈیا پراپ ڈیٹ لیتے رہتے ہیں۔ نوازشریف کارکنوں کا پہلا پیار اور ہمیشہ پہلا انتخاب ہیں ۔