• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز لندن روانہ

Former Pm Nawaz Sharif Mariam Nawaz Left London

سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوگئے، مریم نواز بھی اُن کے ہمراہ ہیں۔

سابق وزیراعظم غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز 629 سے براستہ دوحا،لندن کے لیے روانہ ہوئے۔

ایئرپورٹ پرلیگی رہنما اشتیاق لون ودیگرنےنوازشریف کورخصت کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے نواز شریف کی ایک ہفتے کےلیے حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی تھی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف 5 روزہ دورے پر لندن جائیں گے جہاں پر وہ اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی تیمارداری اور صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

تازہ ترین