بعض اوقات قدرت ایسے حیرت انگیز مناظر سامنے لاتی ہے کہ انسانی عقل بھی دنگ رہ جائے۔
سویڈن میں قدرت کا ایسا ہی ایک حیرت انگیز لیکن حسین منظراُس وقت دیکھنے کو ملا جب آسمان پر ایک ساتھ تین سورج روشنی بکھیرتے دکھائی دیئے جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

سویڈن کے ریزورٹ میں برف پوش پہاڑوں کے اوپر قدرت کا خوبصور منظر اُس وقت دیکھا گیا جب آسمان پر ایک نہیں بلکہ تین سورج ایک ساتھ روشنی پھیلا رہے تھے اور اس حیرت انگیز منظرکو دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا اور لوگ یہ مناظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آسمان پر بیک وقت تین سورج کا دکھائی دیناعرفِ عام میںسن ھالو 'کہا جاتا ہے جو موسمِ سرما میں بائیس ڈگری کے زاویئے پر برف کے کرسٹل سے گزرنے والی روشنی ہے جو سورج کے گرد بننے والے روشنی کا گول دائرہ یا ہالے نمودار کردیا ہے جسکی وجہ سے آسمان پر ایک کے بجائے تین سورج دکھائی دیتے ہیں۔